برطانےہ سے ملک بدر ہونے والے 85 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

برطانےہ سے ملک بدر ہونے والے 85 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

May 09, 2013

راولپنڈی (آن لائن) برطانےہ نے 8 خواتےن سمےت 85 پاکستانی باشندوں کو ملک بدر کر دےا، جنہیں اےک خصوصی پرواز کے ذرےعے اسلام آباد پہنچا دےا گےا جہاں اےف آئی اے امےگرےشن حکام نے ان کے بےانات قلمبند کرنے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دےدی۔ ڈپٹی ڈائرےکٹر اےف آئی اے نصراللہ گوندل کے مطابق برطانےہ نے وےزا کی مدت گذر جانے کے باجود غےر قانونی طور پر رہائش پذےر 85 پاکستانی باشندوں کو بدھ کے روز اےک خصوصی پرواز کے ذرےعے اسلام آباد بھجوا دےا۔ ان مےں سے متعدد افراد کے پاس پاسپورٹ نہےں تھے جنہےں سفری دستاوےزات جاری کئے گئے تھے۔ ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والوں مےں 8 خواتےن بھی شامل تھےں جنہےں ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دےدی گئی۔
ڈی پورٹ

مزیدخبریں