انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پشاور میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پشاور میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

May 09, 2013

پشاور (آئی این پی) افغان مہاجرین کے انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کی غرض سے پشاور میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی اور پشاور کے داخلی راستوں سے داخلے کی کوشش میں 33 افغان مہاجرین گرفتار کر لیے گئے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے انتخابات کے موقع پر پاک افغان بارڈر سیل کرنے اور افغان باشندوں کے پشاور میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کے بعد پشاور کے داخلی راستوں سے پولیس نے مختلف مقامات پر بغیر دستاویزات و شناخت کے 33افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئے۔
افغان مہاجرین / پابندی

مزیدخبریں