قومی اسمبلی کیلئے 18، صوبائی سیٹوں پر 19 ریٹائرڈ فوجی افسر الیکشن لڑ رہے ہیں

لاہور(خبر نگار) پنجاب میں قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر 18 اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر 19 ریٹائرڈ آرمی آفیسر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایڈمرل جاوید اقبال بیک وقت تین نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے لئے دو میجر، دو دو نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر انتخاب لڑنے والوں میں تحریک انصاف کے لیفٹیننٹ کرنل اجمل صابر راجہ این اے 32 پنڈی، چودھری شجاعت کے قریبی عزیز میجر طاہر صادق این اے 57 اٹک، مسلم لیگ (ن) کے میجر طاہر اقبال این اے 60 چکوال، عوامی ورکرز پارٹی کے کمانڈر ایوب ملک این اے 61 چکوال، آزاد امیدوار میجر (ر) عبدالرحمن رانا این اے 76 فیصل آباد، فلاح پارٹی کے ایڈمرل جاوید اقبال این اے 79 فیصل آباد، تحریک انصاف کے بریگیڈیئر مختار اقبال کاہلوں این اے 85 فیصل آباد، آزاد امیدوار بریگیڈیئر عابد حسین جنجوعہ این اے 90 جھنگ، آزاد امیدوار کرنل میاں محمد اکرم این اے 106 گجرات، آزاد امیدوار میجر (ر) ذوالفقار گوندل (سابق پارلیمانی لیڈر پی پی پی پنجاب اسمبلی) این اے 109 منڈی بہاﺅ الدین، ایڈمرل جاوید اقبال (فلاح پارٹی) این اے 119 اور 123 لاہور، آزاد امیدوار لیفٹیننٹ کرنل خالد محمود این اے 125 لاہور، آزاد امیدوار میجر ذوالفقار خالد این اے 129 لاہور، آزاد امیدوار میجر محمود احمد گل این اے 144 اوکاڑہ، تحریک انصاف کے لیفٹیننٹ کرنل پیر عابد محمود شاہ کھگہ این اے 157 خانیوال، پیپلز پارٹی کے کیپٹن اسد گل این اے 159 خانیوال، جماعت اسلامی کے میجر غلام سرور این اے 163 ساہیوال، پی پی پی کے کرنل راﺅ عابد علی خان این اے 167 وہاڑی اور جماعت اسلامی کے میجر حق داد علی خان این اے 170 وہاڑی شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی 19 نشستوں پر پی پی پی کے لیفٹیننٹ کرنل شیر اعوان پی پی 2 پنڈی، پی پی پی کے بریگیڈیئر محمد حسن پی پی 4 پنڈی، آزاد امیدوار کیپٹن اکرم رانجھا پی پی 30 سرگودھا، پی پی پی کے میجر عبدالرحمن رانا پی پی 53 فیصل آباد، آزاد امیدوار میجر مسعود سعد خان پی پی 54 فیصل آباد، آزاد امیدوار میجر محمد اکرم پی پی 60 فیصل آباد، آزاد امیدوار لیفٹیننٹ کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ پی پی 79 جھنگ، مسلم لیگ (ن) کے لیفٹیننٹ کرنل سردار محمد ایوب خان پی پی 87 ٹوبہ ٹیک سنگھ، مسلم لیگ (ن) کے میجر معین نواز پی پی 109 گجرات، آزاد امیدوار میجر طارق جاوید اختر این اے 115 گجرات، مسلم لیگ (ن) کے لیفٹیننٹ کرنل شجاعت احمد خان پی پی 136 نارووال، آزاد امیدوار لیفٹیننٹ کرنل امتیاز الحسن پی پی 155 لاہور، آزاد امیدوار میجر جاوید ضمیراحمد پی پی 155 اور 156 لاہور، آزاد امیدوار میجر مزمل رحمان پی پی 195 ملتان، تحریک انصاف کے کیپٹن ناصر علی پی پی 250 ملتان، تحریک انصاف کے کیپٹن عزت جاوید خان پی پی 211 لودھراں، جماعت اسلامی کے میجر غلام سرور پی پی 225 اور 226 ساہیوال اور پی پی پی کے میجر محمد راشد کامران ملانہ پی پی 246 ڈیرہ غازی خان میدان میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...