لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عبدالعلیم خان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کے جواب پر وکلاءکی بحث مکمل ہونے پر فیصلہ آج 9مئی تک محفوظ کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں فاضل عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی جانب سے دائر شوکاز نوٹس کے جواب پر فریقین کے وکلاءکوآج 9مئی کوبحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔