لاہور( خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے زخمی ہونے پر الیکشن میں اُن کے حریف اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق سیاستدانوں میں پہلے شخص تھے جو شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کی عیادت کیلئے پہنچے۔ سردار ایاز صادق کی اس سپورٹس مین سپرٹ کو ہسپتال کے عملے اور عمران خان کے قریبی افراد نے بھی سراہا۔