ملتان:7الیکٹریشنز پریذائیڈنگ افسر تعینات ، 4 کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا

 ملتان (آئی این پی) الیکشن کمشن نے گریڈ 2کے 7الیکٹریشنز کو پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا، ان میں سے 4تو بالکل پڑھنا لکھنا نہیں جانتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشن نے ڈسٹرکٹ افسر بلڈنگ ڈویژن کے 7الیکٹریشنز کو جوکہ گریڈ 2 کے ملازم ہیں کو انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا ہے۔ ساتوں الیکٹریشنز کو ملتان کی تحصیل جلال پور کے حلقہ این اے 153 کے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ 7الیکٹریشنز میں سے 4تو بالکل ان پڑھ اور3انڈر میٹرک ہیں۔ الیکٹریشنز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں احکامات ملے ہیں کہ این اے 153کے پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ افسران کی ڈیوٹی کریں لیکن ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ ہمیں وہاں پر کام کیا کرنا ہے۔ یہ تو الیکشن کمشن کی اپنی غلطی ہے، ہم چھوٹے ملازم اس پر کیا کہہ سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...