عمران نے اپنا کام کر دیا اب 11مئی کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے: بہن علیمہ خانم

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ عمران خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے انتخابی مہم میں اپنا کام کر دیا اب 11مئی کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بستر پر لیٹانا بڑا چیلنج ہے۔ وہ انتخابی مہم میں جانا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹر انہیں روک رہے ہیں۔ بہن کے ناطے ان کی صحت کی بہت فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے17سال بہت جدوجہد کی ہے انہیں یقین تھا کہ تبدیلی ضرور آئے گی۔ وہ وزیراعظم بننے کے خواہش مند نہیں بلکہ چاہتے ہیں ملک میں تبدیلی آئے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ 

ای پیپر دی نیشن