عمران کا لفٹر سے گرنا خالصتاً حادثہ، کالی شرٹ والا شخص پارٹی کارکن اشتیاق ملک تھا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لفٹر سے گرنے کا واقعہ خالصتاً حادثہ ہے۔ بعض لوگوں نے کالی شرٹ والے کو خوامخواہ افسانہ بنا دیا۔ 6 نمبر والی کالی شرٹ پہنے ہوئے کوئی اور نہیں پاکستان تحریک انصاف کا جاں نثار کارکن اشتیاق ملک تھا جو نہ صرف تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم کی روح ہے بلکہ تحریک انصاف کی پچھلی کئی سالہ تاریخ میں ہر احتجاج میں نمایاں رہا ہے وہ تحریک انصاف کی عدلیہ بحالی تحریک میں جیل کاٹ چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن