نئے صوبوں کی آواز اٹھانے والے اب خاموش ہیں: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

May 09, 2013

پشاور (این این آئی) پشاور ہائی کورٹ نے نئے صوبوں کے حوالے سے دائر رٹ نمٹا دی۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد اور جسٹس دوست محمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بیرسٹر باچا کی طرف سے دائر رٹ کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت عالیہ میں فرحت اللہ بابر کی طرف سے نئے صوبوں سے متعلق کمنٹس بھی پیش کئے گئے تاہم وکیل کا مو¿قف تھا کہ اس کے ساتھ حلف نامہ نہیں لگایا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے درخواست گذار سے استفسار کیا کہ وہ کیوں خاموشی کو توڑنا چاہتے ہیں کیونکہ جنہوں نے نئے صوبوں کی آواز اٹھائی تھی وہ اب خاموش ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جوڈیشری غلط کام کو روکتی ہے تو کسی کو اچھا نہیں لگتا۔ درخواست گذار کی جانب سے اس کیس میں مختلف فریقوں کی خاموشی پر کیس کو نمٹا دیا۔

مزیدخبریں