لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ انکے پاس شریف برادران کی کرپشن کے سینکڑوں ثبوت موجود ہیں اور وہ داتا دربار پر دونوں بھائیوں کو کھلے عام مناظرے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سجاد علی شاہ جیسے ججوں کو اٹھا باہر کیا اور اب عدلیہ کے احترام کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں، مگر شہباز شریف سے پوچھا جائے کہ وہ صبح سویرے عمران خان سے ہسپتال میں کون سی ڈیل کرنے گئے تھے۔ ایل ڈی اے پلازے میں لگنے والی آگ پر ان کا کہناتھاکہ واقعہ اتفاقیہ نہیں،، پلازے میں اہم منصوبوں کی دستاویزات موجود تھیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور انکی اتحادی جماعتوں کو انتخابات سے دور رکھنے کیلئے نشانہ بنایا جارہاہے علی حیدر گیلانی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔