وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی امن دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: نوازشریف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وزیراعظم محمد نواز شریف  سے آرمی چیف  جنرل راحیل شریف  نے ملاقات کی جس میں  ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں طالبان کے ساتھ آئندہ  مذاکراتی حکمت عملی  سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے حتف تھری غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجریہ پر آرمی چیف، تمام سائنسدانوں اور فوجی افسروں کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ پاک فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو سٹریٹجک کمان کی مشقوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے فوج کی اعلیٰ تربیت اور قربانیوں کو سراہا۔ وزیر اعظم  کے دورہ ایران کے حوالے سے  بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی سلامتی، پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مذاکرات سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی۔ پاکستان افغانستان سرحدی معاملات  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو داخلی سلامتی اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر بات ہوئی۔ آرمی چیف نے کراچی، بلوچستان، خیبر پی کے، فاٹا کی سکیورٹی صورتحال اور میرانشاہ میں دہشت گردی کے واقعات سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے بتایا کہ میرانشاہ میں دہشت گردی سے 9 فوجی جوان شہید ہوئے۔ وزیراعظم نے فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محب وطن مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اہلکاروں کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہیدوں کے ورثا سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء جنرل راحیل شریف نے کراچی میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...