نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی جانب سے پاکستان بھارت باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے ایک ماہ میں دو معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔ جنوری 2014ء میں گرفتار پاکستانی ڈرائیور تک تاحال قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔ ٹرک ڈرائیور محمد شفیق اعوان کو جنوری 2014ء میں مقبوضہ کشمیر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پاکستانی شہری تک رسائی نہ دینا پاکستان بھارت 2008ء کے باہمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت پاکستانی زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کیلئے ویزا جاری کرتا ہے۔ بھارتی حکومت نے 500 پاکستانی زائرین کو ویزا نہ دے کر بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ویزا نہ دینا 1974ء ویزا پروٹوکول معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
گرفتار پاکستانی ڈرائیور کو قونصلر رسائی نہیں دی گئی، زائرین کو ویزوں سے انکار بھارت نے 2 معاہدوں کی خلاف ورزی کی
May 09, 2014