کوئٹہ (بیورو رپورٹ)جھل مگسی کے علاقے میں بچوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں تصادم کے دوران 13افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے ضلعی ہیڈکوارٹر گنداواہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے دونوں طرف سے رات گئے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر فائرنگ بند کرانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔