شیخوپورہ +فیصل آباد+ سرگودھا + بورے والا (نامہ نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی، نامہ نگاران) فیصل آباد میں 2 خواتین، سرگودھا میں 2 لڑکیوں اور 2 معصوم بچوں، بورے والا میں محنت کش کی بیٹی جبکہ شیخوپورہ میں کم عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں تھابل میں ایک لڑکے کو ایک نوجوان نے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشنہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔دریں اثناء نواحی گاؤں باہڑ میں ایک کم عمر لڑکے کو ورغلاء کر کھیتوں میں لے جا کرگل شیر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔علاوہ ازیں فیصل آباد میں تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے 132ر۔ب کے جاوید مسیح نے پولیس کو بتایا میری بیٹی گھر میں اکیلی تھی اشفاق اور اس کے دو ساتھیوں نے گھر میں گھس کر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ قصبہ تاندلیانوالہ کے رہائشی منظور احمد کی بیٹی کو امداد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔سرگودھا میں اوباش نوجوانوں نے 2 معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ چک 43 شمالی میں اوباش نوجوان نے محمد اسلم کے لڑکے محمد ذیشان سے بدفعلی کر ڈالی۔ اسی طرح چک 6 جنوبی میں اوباش نوجوان نے محمد اکرم کے 7 سالہ بیٹے سے زیادتی کر ڈالی۔ موضع کوڑے کوٹ میں اوباش نوجوان نے 12 سالہ لڑکی (ر) سے زبردستی کر ڈالی۔ اسی طرح چک 107 جنوبی میں تین ملزمان واصف علی وغیرہ نے 14 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں بورے والا میں سکول ٹیچر کے گھر کام کرنے والی محنت کش کی لڑکی کوگاؤں کے بااثر زمیندار کے بیٹے نے جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 263 ای بی لاڑاں والا میں سکول ٹیچر علی حیدر لاڑ کے گھر اسی گاؤں کے غریب محنت کش منظور کی 17 سالہ بیٹی گھر کام کام کرتی تھی ماسٹر علی حیدر کی موجودگی میں محمد ارلاڑ کا بیٹا عمردراز نے اس کے گھر میں داخل ہو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
فیصل آباد: 2 خواتین، سرگودھا 2 لڑکیوں، 2 بچوں اور شیخوپورہ میں 2 لڑکوں سے زیادتی
May 09, 2014