6 خودکشیاں: گھریلو جھگڑے،گوجرانوالہ، قصور میں 2 خواتین نے زندگی ختم کر لی

گوجرانوالہ + قصور+ موڑ کھنڈا+ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف وجوہات پر 3 خواتین سمیت 6 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گھریلو پریشانیوں کی چکی میں پسنے والی دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ لدھیوالہ گورائیہ کے رہائشی نوید کی بیوی نورین کچھ عرصہ سے گھریلو پریشانیوں میں مبتلا تھی، مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال  کر خودکشی کر لی۔ اسکا خاوند گزشتہ پانچ سالوں سے بیرون ملک میں مقیم تھا۔ قصور میں کنگن پور کے نواح موضع حسنہ میں بیوی نے خاوند سے دلبرداشتہ ہو کو گلے میں پھندا لیکر زپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ رخسانہ بی بی کا اپنے خاوند محمد اکرم کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز ان دونوں کے مابین منہ ماری ہو گئی، دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لیکر موت کو گلے لگا لیا۔ موڑکھنڈا میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر 4 بچوں کے باپ نے پھندا لے لیا۔ جاوید عرف بالا نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ جاوید کی دونوں بیویوں کے درمیان خوب لڑائی ہوئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنے گودام میں شہتیر سے رسہ ڈال کر خودکشی کر لی جبکہ اسکے چار بچے بھی تھے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کروا کر لواحقین کے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد، ماموں کانجن میں مختلف وجوہات پر خاتون سمیت 3 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ فیصل آباد میںغربت کے ستائے نوجوان اور شوہر سے جھگڑ کر خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے انصاری چوک چھوٹی اناسی کا رہائشی 40سالہ مصطفی عرصہ دراز سے بے روزگار تھا، غربت سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا  لیں۔ ماموں کانجن میں بیوی سے جھگڑے کے بعد خاوند نے زہر کھا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ نواحی گائوں 555 گ ب سویریانوالہ 45سالہ محمد یوسف کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا، دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...