ڈسکہ میں مسیحی لڑکی سے زیادتی، چیف جسٹس کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے پنجاب کے شہر ڈسکہ میں ایک کمسن مسیحی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 10مئی تک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر پر لیا۔ خبر کے مطابق ڈسکہ میں ایک کمسن مسیحی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی نہیں ہو رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...