آئی پی ایل : حیدرآباد نے راجستھان کو 32 رنز سے ہرا دیا

May 09, 2014

احمدآباد (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے 30ویں میچ میں حیدرآباد نے راجستھان کو 32 رنز سے شکست دیدی۔ حیدرآباد نے 9 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ شیکھر دھون نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ شین واٹسن اور بھاٹیا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ راجستھان کی ٹیم 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ڈیوائن سمتھ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھنیشور کمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں