میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور بھارتی روہن بوپنا کی جوڑی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ دوسرے راؤنڈ میں حریف جوڑی رونک اور سیپی ریٹائر ہو گئے جس کی وجہ سے اعصام الحق کی جوڑی اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ ویمنز سنگلز میں گارشیا نے سیرا ایرانی کو چھ دو، چار چھ اور چھ تین سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ روسی ماریہ شراپووا بھی سٹوسر کو ہرا کر کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ ریڈوانسکا، سرینا ولیمز، کوسٹیووا، نالی بھی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں گیرالڈو اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست دیکر کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ رافیل نڈال ‘ٹومی ہرڈچ، نیشیکوری بھی کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔
میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : اعصام الحق کی جوڑی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی
May 09, 2014