ہری پور: لیگی رہنما قتل، قافلے پر فائرنگ پی ٹی آئی کا امیدوار زخمی، 6 ہلاک

ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایبٹ آباد کے قریب ہری پور میں تحریک انصاف کے امیدوار ضلع کونسل خان جاوید کے قافلے پر بستی بلند خان کھولیاں بالا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے خان جاوید شدید زخمی، انکے 3 ساتھی جاں بحق ہو گئے۔ خان جاوید کے حامیوں کی جوابی کاررائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور تحریک انصاف کے کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی خان جاوید اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دیگر حملہ آور فرار ہو گئے۔ ہسپتال میں خان جاوید کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما الیکشن مہم کے سلسلے میں حامیوں کے ہمراہ ووٹروں سے ملنے جا رہے تھے۔ قبل ازیں ہری پوری کے علاقے سرائے صالح میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضلع کونسل کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے رہنما سجاد قریشی دم توڑ گئے۔ پولیس نے انکے 2انتخابی مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں چند روز سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...