لاہور(خصوصی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف سے ان کے دفتر میں امریکی قونصل جنرل لاہور مسٹرزیکرے ہرکن رائیڈرنے ملاقات کی ۔ دونوںرہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔مریکی قونصل جنر ل نے بالخصوص پنجاب حکومت کی طرف سے نوجوان طبقے کی بیدار ی اور ملکی تعمیرو ترقی میںا س کے متحرک کردار کیلئے کامیاب یوتھ فیسٹول کے انعقاد کو سراہا او رکہا کہ یوتھ فیسٹول نے صوبے کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے نوجوان طبقے او رطلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے ایک شاندار پلیٹ فارم مہیاکیااور انہیں اعتماد بخشا۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میںحکومت ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم او رترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم صمیم رکھتی ہے ۔
رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف سے امریکی قونصل جنرل لاہور کی ملاقات
May 09, 2015