اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ

مکرمی! حکومتِ پنجاب کا 27.1کلو میٹر اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو 27ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا عزم خوش آئند ہے۔ اس منصوبے میں قریباً 165ارب 20کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ سگنل فری ہو گا جبکہ اس کی لاگت پوری کرنے کیلئے میٹرو ٹرین کے اسٹیشنوں پر کمرشل ایریا بنایا جائیگا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ چین کی جانب سے سستا قرضہ فراہم کرنے پر بنایا جا رہا ہے۔ حکومت وقت کا عوام کو جدید سفری سہولیات سے مستفید کرنا مثبت قدم ہے۔ اب امید کی جاتی ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد تکمیل کو پہنچے گی۔ (ماہ نور احمد۔کراچی)

ای پیپر دی نیشن