ڈسکہ + قصور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو جھگڑوں پر ڈسکہ اور قصور میں 2 خواتین نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں موضع پڈالی کی شکیلہ جس کا گھریلو حالات کی وجہ سے اپنے گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا نے گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ قصور میں ظہیر آباد کالونی میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ظہیر آباد کالونی چونیاں کی یٰسمین کا اپنے خاوند ارشد کے ساتھ گھریلو تنازعہ چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز دونوں میاں بیوی کے درمیان جب سخت توتکار ہوئی تو یاسمین نے گھر میں پڑی ہوئی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں اور چند لمحوں بعد وہ دم توڑ گئی۔