ججز نظربندی کیس: حاضری سے مستقل استثنیٰ کیلئے مشرف کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں مشرف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 22مئی کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سماعت کی، ملزم طلبی کے باوجود عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔ حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر دلائل مکمل ہو چکے تھے، عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 22مئی کو عدالت طلب کر لیا جبکہ ملزم کے کونسل کی جانب سے انکے موکل کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...