واشنگٹن (اے ایف پی) ایف بی آئی کی جانب سے حملوں کی تنبیہ کے بعد امریکہ میں تمام فوجی اڈوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ایف بی آئی نے خبردار کیا تھا کہ اسلامی انتہاپسند فوجیوں یا پولیس افسروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امریکی دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی ناردرن کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ولیم گورشنے نے فیلڈ کے باہر نگرانی اور زیادہ چوکنا ہونے کے حوالے سے الرٹ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔