مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے میں کردار ادا کرینگے: ایاز صادق

مظفر آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق  نے  کہا ہے کہ  جمہوری نظام کی کامیابی کیلئے  قومی وصوبائی  اسمبلیوں کا رول  انتہائی اہم ہے  باہمی رابطوں سے اجتماعی  فیصلے کرینگے تاکہ موثر نظام استحکام  حاصل کرسکے اور  جموریت بھی پھل پھول سکے۔ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے  بھی ان اداروں  سمیت عالمی فورمز  پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میںاپنا کردار ادا کرینگے تاکہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو آزادی کا حق مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مظفر آباد  کے دوران سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی  سردار غلام صادق خان سے ان کے چیمبر  میں  دوران ملاقات کیا۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے ایاز صادق خان کے دورہ مظفر آباد کا خیرمقدم کرتے  ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے نہ صرف ہمیں بہتر رہنمائی  میسر آئے گی  بلکہ مل کر  خواتین کے مسائل حل کرنے   پارلیمنٹ کے نظام کوموثر  اور غیرجانبدار بنانے کے لئے مثبت اقدامات  ہو سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...