اے کرکٹ،سری لنکا اور پاکستان کے درمیان غیرسرکاری ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کی اے ٹیموں کے درمیان پہلا غیرسرکاری ٹیسٹ میچ ڈرا کی طرف گامزن ہے، سری لنکا اے نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا لئے اور اسے پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 88 رنز درکار ہیں۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 401رنز بنائے تھے۔آج میچ کا آخری دن ہے۔ کوسل پریرا 119 اور گونا رتنے 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ میرحمزہ نے 3 اور ضیاءالحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 401 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ کولمبو میں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے روز سری لنکا اے ٹیم نے 95 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو وتنگھے 35 اور اسہان 12 رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے پہلے ہی اوور میں میرحمزہ نے ٹیم کو کامیابی دلائی اور وتنگھے 39 رنز بنا کر چلتے بنے، اسہان 17 رنز بنا کر ضیاءالحق کا شکار بنے، اس موقع پر کوسل پریرا اور گونا رتنے پاکستانی باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھٹی وکٹ میں 198 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو تباہی سے بچا لیا۔ اسی دوران پریرا نے سنچری اور رتنے نے نصف سنچری مکمل کی، پریرا 119 اور گونا رتنے 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...