میڈرڈ اوپن ٹینس،سرینا ولیمز اور شراپووا کو شکست،کویٹووا اور کزنٹسوافائنل میں پہنچ گئیں

May 09, 2015

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ماریا شرا پووا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ پیٹرا کویٹووا اور سوتیلانا کزنٹسوا فائنل میں پہنچ گئیں۔ میڈرڈ میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں روس کی سوتیلانا کزنٹسوا نے ہم وطن پلیئر ماریا شرا پووا کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی سٹار پلیئر پیٹرا کویٹووا نے عالمی نمبر ایک امریکن سٹار سرینا ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزیدخبریں