عمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزموں کا12 مئی سے جیل ٹرائل کا فیصلہ

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزموں کا 12 مئی سے جیل ٹرائل شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کے باعث ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں گرفتار ملزم معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کے کیس کی باقاعدہ ساعت اڈیالہ جیل میں کی جائے گی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کریں گے۔ ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کا حتمی چالان سکاٹ لینڈ یارڈ کی طرف سے فراہم کردہ شواہد اور دستاویزات کی روشنی میں تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن