پانامہ لیکس کی دوسری قسط آج، سیاسی، تجارتی، بیورو کریسی کے حلقوں میں بے چینی

May 09, 2016

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سیاسی، تجارتی اور بیورو کریسی کے حلقوں میں پانامہ پیپرز کی آج سامنے والی اگلی قسط نے بے چینی پیدا کر دی ہے۔ پانامہ پیپرز کی اگلی قسط میں کس کس کا نام ہے، کئی سیاست دان، تاجر اور بیورو کریٹس صحافیوں سے ٹوہ لگانے کی کوشش کرتے رہے۔ آف شور کمپنیوں میں پیسہ منتقل کرنے والے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو برسوں سے اس دھندے میں ملوث رہی ہے۔ پہلی قسط آنے کے بعد پاکستان میں جو ہنگامہ برپا ہوا اس کی گرد بیٹھنے کا نام نہیں لے رہی۔ دوسری قسط آنے کے بعد جن پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے اس سے پاکستان میں کرپشن اور لوٹ مار کے بارے میں بحث میں مزید شدت پیدا ہو گی۔

مزیدخبریں