انقرہ+دیار بکر (رائٹرز+اے ایف پی)ترک سکیورٹی فورسز کی شام کے سرحدی علاقہ میں گولی باری سے داعش کے 55 جنگجو ہلاک ہوگئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترک فورسز نے اپنے سرحدی علاقہ میں شام کے علاقہ سے ہونے والی راکٹ باری کے جواب میں گزشتہ روز شام کے شہر حلب کے مشرق میں واقع سوران اور تل الحسن کے علاقوں میں آرٹلری سے گولہ باری کی۔ جس کے نتیجہ میں داعش کی راکش تنصیبات متعدد ٹھکانے اور 3گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سرحدی علاقہ کیلیس پر شام کے داعش کے زیر کنٹرول علاقوں سے اکثر راکٹ حملے ہوتے رہے ہیں۔شورش زدہ ترکی کے علاقے دیار بکر میں کرد باغیوں کے بم حملوں میں3فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ہزاروں افراد اس علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے جھڑپیں جاری ہیں، سڑک پر بم نصب کیا گیا تھا۔
ترک فورسز/گولہ باری