اسلام آباد (آئی این پی+آن لائن) کولمبو کی یونیورسٹی نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی۔راجہ پرویز اشرف پاکستان کی تیسری شخصیت ہیں جنہیں کولمبو کی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی ہے۔ دریں اثناءاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لئے سیاسی لوگوں کو نت نئے ہتھکنڈوں سے پریشان کیا جا رہاہے مجھے نہیں پتہ حکومت نے میرا نام ای سی ایل میں ڈال کر کیا پیغام دینا چاہا۔نواز شریف کو اپنے مشوروں پر خود غور کرنا چاہئے نواز شریف ہم سے استعفیٰ مانگتے تھے اب خود دیں ، راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لئے نت نئے ہتھکنڈوں سے سیاسی لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ میرا نام پہلے بھی ای سی ایل میں تھا لیکن ملک سے باہر جاتا رہا ہوں میں ان لوگوں میں شامل ہوں جنہوں نے جان قربان کی مگر ملک سے باہر نہیں گئے حکومت کی حیثیت اتنی ہے کہ جمہوریت کے دشمن کو جعلی میڈیکل رپورٹ پر بیرون ملک جانے دیا گیا ۔ نواز شریف نادانستہ طور پر اپنے لئے مشکلات کھڑا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ ہمارا اصولی موقف ہے نواز شریف ہم سے استعفیٰ مانگتے تھے اب بات ان تک آئی ہے تو پارسا بنے ہوئے ہیں جب یوسف رضا گیلانی پر الزامات لگے تو نواز شریف کہتے تھے تحقیقات تک مستعفی ہو جائیں لیکن آج خود پر الزامات لگے تو استعفیٰ دینے سے انکار کر رہے ہیں۔
راجہ پرویز