کچھ عناصر کراچی میں امن نہیں چاہتے‘ ٹارگٹ کلنگ ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے: فاروق ستار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کچھ عناصر کراچی میں مستقل امن نہیں چاہتے۔ ٹارگٹ کلنگ سے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ خرم ذکی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزادی جائے۔ ٹارگٹ کلنگ سیاسی‘ سماجی کارکنوں کو پیغام ہوتا ہے وہ خدمت نہ کر سکیں۔ ٹارگٹ کلنگ کا نیا سلسلہ کراچی کے امن کو پھر سے خراب کرنے کی کوشش ہے۔ خرم ذکی کا قتل امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ اکابرین کی شہادتوں کو ایم کیو ایم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ قائد ایم کیو ایم نے ہمیں صبر کی تلقین کی۔ آفتاب احمد کی شہادت پر آرمی چیف نے تحقیقات کا اعلان کیا۔ آرمی چیف کے بیان کا خیرمقدم کیا۔ آرمی چیف کے بیان سے ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ کراچی میں جرائم کے خاتمے کیلئے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔ ایم کیو ایم کے اکثریتی علاقے میں ٹارگٹ کلنگ سے مفاہمت کی فضا خراب کی جارہی ہے۔ رپورٹس تیار کرائی جاتی ہیں ایسے قتل میں ایم کیو ایم کے نام نہاد ونگ ملوث ہیں۔ پروفیسر شکیل اوج قتل‘ صفورا واقعہ پر ایم کیو ایم کے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا۔ اصل قاتل پکڑے گئے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔
فاروق ستار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...