اسلامی کانفرنس تنظیم کا وفد 5 روزہ دورہ پر پاکستان آئیگا، صدر، ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات، کنٹرول لائن کا دورہ کریگا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلامی کانفرنس تنظیم کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان اور آزاد کشمیر کے پانچ روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے کشمیر عبداللہ عالم کی سرکردگی وفد میں تنظیم کے ذیلی اداروں اور اسلامی ترقیاتی بنک کے نمائندے شامل ہوں گے۔ وفد سرتاج عزیز کی دعوت پر پاکستان آرہا ہے جو صدر ممنون حسین، سرتاج عزیز، ارکان پارلیمنٹ، آزاد کشمیروگلگت بلتستان کے منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کریگا۔ وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مطالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جائیگا جبکہ وفد کل جماعتی حریت کانفرنس کے قیادت اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے وفد ساتھ بھی ملاقات کریگا۔ حالات سے آگاہی کیلئے وفد چکوٹھی کے مقام پر کنٹرول لائن کا دورہ کریگا۔
وفد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...