فیصل آباد جلسے میں خواتین کےلئے الگ راستے بنانے، خصوصی فورس تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور+ فیصل آباد (خبرنگار+ نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے فیصل آباد کے جلسہ میں خواتین کیلئے انکلوژر میں آنے اور جانے کے راستے الگ الگ بنانے اور خواتین انکلوژر پر 200 والنٹیرز پر مشتمل خصوصی فورت تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق لاہور کے جلسہ میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 مئی کو فیصل آباد میں ہونے والے جلسہ کے لئے فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جلسہ کے انتظامات کے ذمہ دار سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چودھری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دھوبی گھاٹ کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹینرز پر کوئی سٹیج تیار نہیں کیا جا رہا۔ دھوبی گھاٹ گراﺅنڈ میں باقاعدہ سٹیج موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین انکلوژر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ 200 رضاکاروں کا چناﺅ کیا جا رہا ہے۔ اعجاز چودھری نے بتایا کہ خواتین کی سائیڈ پر مردوں کا داخلہ مکمل طور پر بند ہو گا۔ ادھر ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے 20مئی کو فیصل آباد میں ہونے والے جلسے کی تاحال اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کی ڈی سی او فیصل آباد نے اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کو لیٹر لکھ دیا ہے کہ جلسہ کی اجازت کی صورت میں سکیورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ علاوہ ازیں 20 مئی کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کو لانے کیلئے خواتین عہدیداروں نے گھر گھر جا کر خواتین کو جلسے میں لانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ بیشتر خواتین نے یہ کہہ کر جلسے میں جانے سے انکار کر دیا ہے کہ جن جلسوں میں عورتوں کی عزت کا خیال نہ رکھا جائے اور بے حرمتی ہو، وہاں نہیں جا سکتیں۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں 20 مئی کو منعقد ہونے والے جلسہ کے آرگنائزر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں 20 مئی کو تحریک انصاف کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا۔ وہ فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ پر حکومت سرد مہری سے کام لے رہی ہے اور اگر اس واقعہ میں ملوث مسلم لیگی غنڈوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پھر ہم راست اقدامات کریں گے۔ علاوہ ازیں اعجا ز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے عوام کی طاقت سے فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھا ڑ باہر پھنکیں گے ۔ تحریک انصاف عمران خا ن کی قےادت میں متحد ہے کرپشن پاکستا ن کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کرپشن اور فرسودہ نظا م خاتمے تک حکمرانوں کو چےن سے نہیں بےٹھنے دیں گے۔ ملک بربا د ہو چکا ہے اگر ملک لو ٹنے والوں کا کڑا احتسا ب نہ ہواتو ملک مزید برباد ہو جا ئے گا۔ احتسا ب کا تعلق پاکستا ن کی زند گی سے جڑا ہو اہے ہر صورت پاکستا ن میں بلاتفرےق احتسا ب ہو نا چاہے ۔ تما م مسا ئل کی جڑ کرپشن اور لو ٹ مار ہے حکمران نہ اسے روکتے ہیں اور نہ ہی اس کے خلاف کاروائی کر تے ہیں ۔ بلو چستا ن کی تاریخ میں سب سے بڑی کرپشن میں سو فیصد وزےر اعلیٰ ملو ث ہے ۔ تےس برسو ں سے شرےف برداران پنجا ب میں حکمرانی کر رہے ہیں جو آج کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ۔وہ فیصل آباد 20مئی کو ہونے والے جلسے کی تےاریو ں کے حوالے منعقدہ ورکر کنونشن سے خطا ب کر رہے تھے ۔
فیصل آباد جلسہ/فیصلہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...