لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو دی جانے والی 2 سالہ مدت کو مزید 2سال بڑھانے کی سفارش کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ا ایشئین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن خلیفہ کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں فیفا سے سفارش کی جائے گی کہ 30جون2015 ء کو منعقد ہونے والے الیکشنز کے نتیجہ میں منتخب ہونے والی پی ایف ایف کی آئینی باڈی کو 2کی بجائے مکمل 4سال کی ٹرم دی جائے۔