لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاناماکیس کے حوالے سے بننے والی چھ رکنی جے آئی ٹی کاخیر مقدم کرتی ہے ،امید ہے کہ جے آئی ٹی مقررہ وقت پرتحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالتی کمیشن میں پیش کرے گی اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائے گی۔شفاف تحقیقات کے لئے نوازشریف بھی اخلاقی طور پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔
پاناما کیس میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ لیاقت بلوچ
May 09, 2017