”اروند کیجریوال نے 2 کروڑ روپے رشوت لی“ سابق وزیر کپل مشرا الزام تراشی پر ”آپ“ سے معطل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر 2 کروڑ رشوت لینے کا الزام لگانے والے سابق وزیر آبی وسائل کپل مشرا کو پارٹی نے معطل کردیا۔ واضح رہے کہ کپل مشرا کو بدعنوانی کے الزامات پر اروند کیجریوال نے گزشتہ ہفتے اپنی کابینہ سے فارغ کردیا تھا دو روز بعد کپل مشرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے اروند کیجریوال کو اپنے ساتھی وزیر ستیندر جبین سے 2 کروڑ روپے رشوت وصول کرتے دیکھا ہے اس انکشاف کے بعد اروند کیجریوال کی طرف بی جے پی رہنماﺅں سمیت انکے مخالفین نے توپوں کا رخ کردیا اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ کیجریوال پہلے خاموش رہے پھر کہا کہ جھوٹ اور سچ کا جلد پتہ چل جائے گا۔
کیجریوال رشوت

ای پیپر دی نیشن