ارباب اختیار عافیہ رہائی کانفرنس کو مثبت انداز میں لیں: حافظ نعیم

May 09, 2017

کراچی(نیوز رپورٹر) قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کی جانے والی عافیہ رہائی کانفرنس میں شرکت کے لئے ایچ آر این کراچی چیپٹر کے صدر انتخاب عالم سوری نے جماعت اسلامی‘ کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ادارہ نور حق میں ملاقات کے موقع پر دعوت نامہ پیش کیا۔ انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کی زیر صدارت منگل‘ 9 مئی کو ہونے والی عافیہ رہائی کانفرنس میں شرکت کے لئے سیاسی‘ دینی و سماجی جماعتوں کے رہنماﺅں کی دلچسپی حوصلہ افزاءاور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے قوم کے اتفاق کی عکاسی کرتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی کے لئے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکمران اور ارباب اختیار عافیہ رہائی کانفرنس کو مثبت اندازمیں لیکر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے بامقصد کوششیں کریں تو یہ ان کے دینی اور آئینی فریضہ کی ادائیگی کے لئے معاون ثابت ہوگی۔

مزیدخبریں