ناقص و غیر معیاری اشیاءخوردونوش فررخت کرنیوالے 24 افراد کے چالان 19 کو نوٹس جاری

اسلام آباد (وقائع نگار)خوراک میں ملاوٹ کرنے والے برائی کے نمائندہ ہیں۔ایسے لوگ انسانی صحت اور جانوں سے کھیلتے ہیں۔کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاءکا کاروبار کرنے والے ان انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف مستقل اور مربوط کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے شہر کو صحت سے متعلقہ لاحق خطرات سے پاک کرنا ہو گا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ اپنا سرگرم کردارادا کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاءکی خریدوفروخت کی روک تھا م کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار میئراسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے پندرہ روزہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی صدارت میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دورانمئےر اسلام آباد و چےئر مےن سی ڈی اے شےخ انصر عزےز کو بتایا گیا کہ گذشتہ پندرہ روز کے دوران خصوصی طور پر تشکےل دی گئیں ہےلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کی ٹےمےں شہر بھر میں چھا پے مار کر ملا وٹ شدہ اور حفظا ن صحت کے اصولوں کے منا فی کھانے پےنے کی اشےاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کا روائےاں عمل مےں لاتی رہی تاکہ معےاری اشےاءخوردونوش کی فراہمی کو ےقےنی بنا ےا جا سکے۔اجلاس کو بھی بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران گزشتہ پندرہ روز کے دوران ان ٹےموں نے اسلام آباد کے مختلف سےکٹروں مےں کا روائےاں کر کے پاکستان پبلک پےور فوڈ آرڈےننس 1969کی کے بر عکس اشیاءِ خورد و نوش فروخت کرنے پر24 افراد کے چالان جبکہ 19افراد کو نوٹسسز بھی جاری کئے۔ علا وہ ازےں 60 لیٹر ز کولڈ ڈرنک جبکہ 15 لیٹر کیچپ غیر معیاری اور نان برانڈڈ جبکہ 22 غیر معیاری برتنوں کو قبضہ میں لے کر موقع پر تلف کر نے سمیت19 غیر معیاری کھانے کی اشیاءکے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے تاکہ حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔مئےر اسلام آباد و چےئر مےن سی ڈی اے نے ہےلتھ سروسز ڈائرےکٹورےٹ کو ہداےت کی ہے کہ غےر معےاری اور ملاوٹ شدہ اشےاءفروخت کرنے والوں کے خلاف شہر بھر مےں کا روائےاںجاری رکھی جائےں تاکہ لوگوں کو صاف ستھری اور معےاری اشےاءخوردونوش کی فراہمی کو ےقےنی بناےا جا سکے۔ انہوں نے مزےد ہداےت کی کہ حفظان صحت کے اصولوں اور قوانےن پر عملدرآمد کو ےقےنی بناےا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کا روائی کی جائے اور اس ضمن مےں انہےں روزانہ کی بنےاد پر کارکردگی رپورٹ پےش کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن