سٹاک مارکیٹ :انڈیکس نے تمام ریکارڈ تور دئیے 50900 کی تاریخی حد عبور ایک کھرب 91 ارب کی نئی سرمایہ کاری

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز انڈیکس 1084.75 پوائنٹس اضافہ پر 10 نفسیاتی حدود کامیابی سے عبور ہو کر 49800 کی حد سے بڑھ کر 50935.91 کی ریکارڈ تاریخی حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 91 ارب روپے سے زائد اضافہ رہا۔ ابتدائی اوقات میں بینکنگ‘ سیمنٹ‘ کمیونیکیشن سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر 100 انڈیکس 42.72 پوائنٹس اضافہ پر 0978.63 کی بلند حد تجاوز کرچکا تھا۔ بعدازاں دوپہرکے اوقات میں چین کے سرمایہ کاروں کی بینک الفلاح‘ عائشہ سٹیل ملز‘ کراچی سیمنٹ‘ ٹی آر پی پاک سیمنٹ‘ بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1084.78 پوائنٹس اضافہ پر 50935.91 کی ریکارڈ تاریخی حد پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 411 کمپنیوں تک رہا‘ جس میں 262 کمپنیوں میں اضافہ کے 129 کمپنیوں میں کمی اور 20 کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 98 کھرب 52 ارب 88 کروڑ 45 لاکھ 2 ہزار 692 روپے سے بڑھ کر 10 ٹریلین4 کھرب 40 ارب 65 ارب 65 کروڑ 82 لاکھ 9 ہزار 103 روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی ایک کروڑ 80 لاکھ 5 ہزار 850 حصص سے زائد رہی اور مجموعی سودوں میں 32 کروڑ 61 لاکھ 25 ہزار 520 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیاگیا۔دوسری طرف گزشتہ ایک سال کے دوران تیزی حاصل کرنے والی دنیا کی 9 بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں پاکستان سٹاک مارکیٹ 47 فیصد بہتری کی وجہ سے ٹاپ پر ہے۔ 29 فیصد کے ساتھ دوسرا نمبر جرمنی کا ہے۔ پہلی 9 نمایاں سٹاک ایکس چینجز کی ترتیب یہ ہے (1) پاکستان اسٹاک ایکس چینج 47 فیصد (2) جرمنی 29 فیصد (3) فرانس 26 فیصد (4) جاپان 20 فیصد (5) اٹلی 20 فیصد (6) برطانیہ 19 فیصد (7) بھارت 18 فیصد (8) امریکہ 17 فیصد (9) چین 6 فیصد۔

ای پیپر دی نیشن