کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان انٹر ڈپارٹمنٹل ٹی 20 ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا۔ فائنل میچ جمعرات 10 مئی کوزرعی بنک اور پی سی بی الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ کے سلسلے میں آخری دونوں میچز بھی یکطرفہ ثابت ہوئے۔ زرعی بنک نے اپنے آخری میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو60 رنز سے شکست دی۔ زرعی بنک نے 4 وکٹوں کے نقصان پر168 رنز اسکور کئے۔ ندا ڈار نے 59 اور جویریا نے 56 رنز بنائے۔ ہائر ایجوکیشن8 وکٹوں پر صرف108 رنزبناسکی۔ اس سے قبل پی سی بی الیون نے اسٹیٹ بنک کو9 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسٹیٹ بنک 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف113 رنز ب ناسکی۔ ارم جاوید نے 65 رنز ناٹ آئوٹ اسکورکئے۔ صبا نذیر نے 3 وکٹیں لیں۔ پی سی بی الیون نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جویریا رئوف نے 52 عمیمہ سہیل نے 41 رنز اسکور کئے دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔