بیجنگ میں19ویں میٹروٹرین کامنصوبہ تکمیل کے مراحل میں

May 09, 2018

بیجنگ میں شہر کے مختلف حصوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک ملانے کے لئے اب تک 18 میٹروٹرینیں دن بھر رواں دواں رہتی ہیں جبکہ 19 ویں ٹریک پر میٹرو ٹرین کے منصوبے کا کام 2020 تک مکمل ہو جائے گا۔ 22 کلومیٹر فاصلے کو طے کرنے والی اس میٹرو ٹرین کے 10 اسٹاپ رکھے گئے ہیں۔ شہر کے مغربی حصے کو شمال اور جنوب سے ملانے والی اس سب وے ٹرین کے ذریعے شہر میں ٹریفک کا دبائو کم کیا جا سکے گا۔ ڈازنگ ڈسٹرکٹ کے شنگانگ سٹیشن سے یہ ٹرین شمال میں واقع ہائیڈیان ڈسٹرکٹ کا فاصلہ طے کرکے مدانیان سٹیشن پر اختتام سفر کرے گی۔ اب تک پورے شہر کو 608 کلومیٹر ٹریک کے ذریعے میٹرو ٹرین سے ملایا جا چکاہے 2018 کے بعد اس میں مزید 22 کلومیٹر اضافہ ہو جائے گا۔

.

گلیوں کی صفائی بھی ربوٹ سسٹم کے حوالے

اس کے علاوہ چین میں سڑک ، گلیوں بازاروں ، پارکوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بغیرانسان گاڑیوں کو چلانے ولے ربوٹ آٹو پائلٹ متعارف کروائے گئے ہیں۔ جو بناء افراد ی قوت کے صفائی کے نظام کو مزید بہتری لا رہے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی میں ریموٹ کنٹرول سے مطلوبہ علاقوں اور گلی محلوں کی تصویر امیج کے ذریعے ربورٹس تک پہنچتی ہے۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 474ملین یون جو کہ 3 ملین ڈالر کے برابر ہیں لاگت آئی ۔ چین کے آئندہ ترقیاتی منصوبوں میں ایک منصوبہ یہ بھی ہے کہ تقریباً 5 سے 8 سال کے عرصہ میں سمارٹ ڈسٹ بن بھی متعارف کروائے جائیں گے جن کی پہنچ گھروں تک ممکن ہوگی۔
(زینہوا نیوز)

مزیدخبریں