اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد سے سکیورٹی واپس لینے کے مقدمے میں پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی کردی ہے سابق چیئرمین وسیم سجاد کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پرمشتمل بنچ نے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو 2007 میں سیکورٹی کے لیے 12 سیکورٹی اہلکار دیے گئے تاہم 2014 میں ان سے یہ سیکورٹی واپس لے کر صرف 2 گارڈز سیکورٹی پر مامور کیے گئے درخواست گزار نے کہا کہ ان کو خطرات لاحق ہیں لہذا عدالت انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے غیر ضروری سیکورٹی واپس لینے کے واضح احکامات جاری کررکھے ہیں فاضل جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے ہر شہری کی جان و مال اتنی ہی قیمتی ہے جتنی کسی اور کی ہے عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جار ی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ کسی بھی شخصیت کو سکیورٹی فراہم کرنے کا کیا معیار ہے عدالت نے کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی کردی ہے۔