Oاور اس (ابراہیم ؑ) نے کہا میں تو ہجرت کرکے اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں۔ وہ ضرور میری رہنمائی کرے گاO اے میرے رب! مجھے نیک بخت اولاد عطا فرماO تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دیO پھر جب وہ (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے، تو اس (ابراہیم ؑ) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ (جاری)
سورۃالصّفٰت(آیت99 تا 102)