لاہور (خبر نگار) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہی گزر گاہ پیکج 2 چوک پرانی کوتوالی تا مستی چوک تک مرمت و بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے۔اس میں عمارتوں کے انفراسٹرکچر اور خدوخال کو بحال کیا گیا ہے۔تاکہ اندرون شہر کے رہائشیوں کو بہتر میعار زندگی مہیا کی جا سکے۔اس پراجیکٹ کی مالیت 650 ملین روپے تھی۔ اس میں چھ سو پراپرٹیز کو بحال کیا گیا ہے۔37 ٹرانسفارمر اور 73 بجلی کے کھمبو ں کو اتارا گیا ہے۔نئی طرز کے 23 ٹرانسفارمرز کی تنصیبات کی گئی ہے۔علاوہ ازیں اس میں 2267 بجلی کے میٹر اور 907 پانی کے میٹر نصب کیئے گئے ہیں۔بجلی کی تاروں کا نظام زیر زمین چلا گیا ہے ۔اور سیوریج لائینزاور سٹورم لائنز نئے سرے سے ڈالی گئی ہے۔کھلی نالیوں کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی گندگی اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکے۔اس پیکج میں موجو د تمام دکانوں کے شٹر بھی تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔اس پیکج میں مریم زمانی مسجد، چونا منڈی کالج، اعظم کلاتھ مارکیٹ، پاکستان کلاتھ مارکیٹ، کراچی مارکیٹ، جنم استھان گرو ارجن رام اور چند مندر اہم ہیں۔