لاہور (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں معمر شخص اور نوجوان جاں بحق ہو گیا، میاں بیوی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلم ٹائون کے علاقہ میں شیخ زید ہسپتال کے سامنے تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے 60سالہ افتخارکو کچل کر شدید زخمی کر دیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ زخمی افتخار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے۔ اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ لاہور روڈ کی آبادی خاکی کا رہائشی نوجوان ذیشان موٹرسائکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے قرب تز رفتار ٹرالر نے اسے روند ڈالا جو موقع پر ہلاک ہو گیا۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث تین نوجوان زخمی ہو گئے۔ جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل پھسل جانے سے میاں بیوی گر کر شدید زخمی ہو گئے۔