ڈاکٹر رتھ فائو کو خراج عقیدت، سٹیٹ بنک نے 50 روپے کا اعزازی سکہ جاری کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) ڈاکٹر رتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سٹیٹ بنک نے 50 روپے کا اعزازی سکہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رتھ فائو جن کو پاکستان کی مدر ٹریسا بھی کہا جاتا ہے گزشتہ سال 9 اگست 2017ء کو کراچی میں انتقال کر گئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سے جذام کے مرض کے خاتمہ کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فائو کو خراج عیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں 50 روپے کے 50 ہزار سکے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق ڈاکٹر رتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سٹیٹ بنک نے شاندار اقدام اٹھائے ہوئے 50 روپے کا اعزازی سکہ جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...