علی گڑھ ( آن لائن)بھارت کی مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں آزادی کے نعرے گونج اٹھے اور اس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی طلبا تنظیم کے ہال میں نصب بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر ہٹائے جانے پر ہنگاموںکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے طلبا نظر آرہے ہیں۔اس ویڈیو بارے دعویٰ کیا جارہا ہے یہ علی گڑھ یونیورسٹی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔ اس وڈیو میں مظاہرہ کرنے والے طلبا نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بابائے سید گیٹ پر بنائی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ وڈیو کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جلد حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔ پولیس نے جناح کی تصویر کی توہین اورہنگامہ برپا کرنے کے الزام میں ہندونواز طلبا تنظیم کے رہنما امیت گوسوامی اور یوگیش واشنے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
بھارت: قائداعظمؒ کی تصویر ہٹانے پر علی گڑھ یونیورسٹی میں ہنگاموں کی ویڈیو وائرل
May 09, 2018