24جون سے سعودی خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ہٹا لی جائیگی ‘ 15شہروں میں 20 تفریحی مراکزقائم کرنیکا اعلان

ریاض (اے ایف پی) سعودی ڈی جی جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک محمد البسامی نے اعلان کیا ہے 24جون سے سعودی خواتین کو باقاعدہ گاڑی چلانے کی اجازت دیدی جائیگی۔ ستمبر 2017ء میں شاہی فرمان کے ذریعے طویل عرصہ سے خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی ہٹانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 18برس سے اوپر والی خواتین لائسنس کیلئے اپلائی کر سکیں گی۔ 5شہروں میں ڈرائیونگ سکھانے کے سکول کھولے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی الترفیہ کمپنی نے 15شہروں میں 20 تفریحی مراکزقائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق التفیہ کمپنی کے چیئرمین عبداللہ الداوود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 15 شہروں میں 20 تفریحی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ فی الوقت 2 بڑے تفریحی گیمز سینٹر قائم کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ان میں سے ایک جدہ اور دوسرا مشرقی علاقے میں قائم کیا جائے گا۔ ان مراکز میں سینما گھر، پبلک شو اور فنون وثقافت کے علاوہ ریسٹوران اور تجارتی مراکز بھی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن