راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر چوہدری احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ بیمار ذہن کی علامت ہے۔ قوم کسی طور پر سیاست میں تشدد کو پسند نہیں کرتی۔ مقام شکر ہے کہ قومی سیاسی قیادت نے سانحہ نارووال کی یک زباںمذمت کی۔ انشاء اﷲ اہل سیاست اور پاکستانی قوم قدم سے قدم ملا کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سرگرم رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز علم دوست شخصیت‘ پرنسپل سینٹ میریز اکیڈمی پروفیسر نیپو لین گومز نے احباب سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری احسن اقبال درویش صفت سیاست دان ہیں جن کی توقیر اور عزت سیاست کے ساتھ حلقہ تدریس میں بھی ہے۔ ایسے بے ضرر سیاست دان پر تشدد سمجھ سے بالا ہے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ بیمار ذہن کی اختراع ہے: نیپولین گومز
May 09, 2018